ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کشمیر میں خود کش حملہ آور ہونے کے شک میں پکڑی گئی پونے کی لڑکی

کشمیر میں خود کش حملہ آور ہونے کے شک میں پکڑی گئی پونے کی لڑکی

Sat, 27 Jan 2018 00:34:25    S.O. News Service

سرینگر،26؍جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)دہشت گرد تنظیم آئی ایس آئی ایس سے دوبارہ جڑنے والی پونے کی ایک لڑکی دہشت گردانہ حملہ کرنے کے شک میں جموں و کشمیر میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔جموں و کشمیر کے آئی جی پی نے یہ تو نہیں بتایا کہ مشتبہ نوجوان خاتون کہاں سے گرفتار کی گئی، تاہم یہ ضرور کہا کہ لڑکی سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے اور وہ معاملے کی جانچ میں مصروف ہو گئے ہیں۔

غور طلب ہے کہ 26جنوری سے ٹھیک ایک دن پہلے مہاراشٹر پولیس کی پونے اے ٹی ایس کی ٹیم نے الرٹ جاری کیا تھا کہ پونے کی رہنے والی ایک لڑکی دوبارہ آئی ایس آئی ایس میں شامل ہو گئی ہے اور یوم جمہوریہ پر دہشت گردانہ واقعہ کو انجام دینے کی تیاری میں ہے۔پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ مشتبہ نوجوان خاتون اس وقت جموں و کشمیر میں ہے اور آئی ایس آئی ایس کے ذریعے کسی بڑے دہشت گردانہ واردات کو انجام دے سکتی ہے۔پونے کی اس مشتبہ لڑکی کو 17دسمبر 2015 کو آئی ایس آئی کے ساتھ رابطے میں ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔اس وقت مشتبہ لڑکی 16سال کی تھی،اس وقت پولیس کی کوششوں اور فورس کی طاقت پر آئی ایس آئی میں شامل ہونے سے روک لیاگیاتھا۔پونے اے ٹی ایس کے حکام نے بتایا کہ کشمیر میں دہشت گرد انہ واردات کو انجام دینے کا منصوبہ بنا رہی ایک خاتون کے پونے کی وہی لڑکی ہونے کا شبہ ہے۔اس سلسلے میں وارننگ جاری کردی گئی ہے،یوم جمہوریہ کے دوران ایک انتباہ جاری کیا گیا ہے، تمام سیکیورٹی ایجنسیوں کو خبردار کیا گیا ہے۔مشتبہ لڑکی کا خاندان پونے کے یرودا علاقے میں رہتاہے،تاہم جب اس کی ماں سے اس سلسلے میں پوچھاگیاتو اس نے کہا کہ اس کی بیٹی پڑھنے گئی ہے۔اس کی ماں نے ساتھ یہ بھی کہا کہ اس کی بیٹی کسی دہشت گرد تنظیم کے ساتھ رابطے میں نہیں ہے لیکن اس نے یہ بتانے سے انکار کر دیا کہ وہ اس وقت کہاں ہے۔تین سال پہلے پونے کی اس مشتبہ کو مبینہ طور پر سوشل میڈیا کے ذریعے بیرون ملک مشتبہ دہشت گردوں کے ساتھ رابطے کے شک میں گرفتار کیا گیا تھا۔ایسی تشویش ظاہرکی گئی تھی کہ وہ آئی ایس آئی میں شمولیت اختیار کرنے کیلئے ملک چھوڑنے کی تیاری کررہی تھی۔سراج الدین نامی ایک اور مشتبہ شخص جو مسلسل لڑکی کے ساتھ رابطے میں تھا، جے پور سے گرفتار کیا گیا تھا۔سراج الدین ہندوستان میں آئی ایس آئی ایس کا رکروٹر تھا اور نوجوانوں کو بہکاکر آئی ایس آئی ایس کے سے جڑنے کیلئے ورغلاتا تھا۔


Share: